مولانا کے مارچ کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آ ن لائن)مولانا کے مارچ کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقررجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے مارچ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر آئینی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس امیر بھٹی کل ایڈووکیٹ ندیم سرور کی مولانا فضل الرحمٰن کا مارچ روکنے سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کریں گے ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن الیکشن ہارنے کے بعد اور مدرسہ اصلاحات سے بچنے کے لیے دھرنا دے رہے ہیں۔ایڈووکیٹ ندیم سرور کا درخواست میں موقف ہے کہ حکومت کو آئین کے تحت 5 سال کی مدت پوری کیے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …