مداح جذباتی، اہلیہ ہمت بندھانے لگیں

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)مداح جذباتی، اہلیہ سرفراز کی ہمت بندھانے لگیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر اُن کے مداح جذباتی ہوگئے اور بطور کپتان ان کے خوشگوار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر رہے ہیں۔یہ بھی پڑھیے: سرفراز کی قیادت سے برطرفی کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

ناصرف مداح بلکہ سرفراز کی اہلیہ خوشبخت نے بھی سرفراز کی حمایت میں ٹوئٹس کئے اور اُن کی ہمت بندھائی۔خوشبخت نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ سرفراز احمد کے ساتھ ایک مشہور زمانہ قول لکھا۔سرفراز کی اہلیہ کے اس ٹوئٹ کے جواب میں سرفراز کے مداحوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور رد عمل دیا۔سرفراز کی اہلیہ نے ایک ویڈیو بھی ری ٹوئٹ کیا جس میں سرفراز کی مداح نے اُن کی بطور کپتان بہترین لمحات کی یکجا ایک ویڈیو شیئر کی۔انہوں نے سرفراز کو ٹیگ کرتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ شائقین کرکٹ کو دیئے گئے قیمتی لمحات وہ کبھی نہیں فراموش کر سکیں گی۔

دستبردار نہیں ہونگا آپ ڈراپ کر دیں، سرفراز کا پی سی بی کو جواب پی سی بی کے اس اقدام کے بعد ہیش ٹیگ سرفراز احمد پاکستان کے ٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔سرفراز کے مداحوں نے بطور کپتان ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ویڈیوز اپلوڈ کیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …