شکست سے دلبرداشتہ سرفراز نے کپتانی چھوڑ دی، اسد شفیق کپتان مقرر

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندھ کی قیادت سے انکار کردیا۔سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد سرفراز احمد کی کپتانی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔سری لنکا نے پاکستان کیخلاف تاریخ میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل فیصل آباد میں فوٹو سیشن کرایا تھا جس میں سرفراز احمد بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کو فیصل آباد میں ٹورنامنٹ سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافیوں نے سرفراز احمد سے سخت اور تندوتیز سوالات کیے۔سوالات کرنے والوں پر پی سی بی حکام کنٹرول کرنے میں ناکام رہے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق صحافیوں نے سرفراز احمد کو شکست کا ذمہ دار قرار دیا۔

پریس کانفرنس میں سوالات سے دلبرداشتہ ہونے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندھ کی قیادت کرنے سے انکار کیا۔فیصل آباد میں 8 سال بعد قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا انعقاد
سرفراز احمد نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کپتانی نہیں کرنا چاہتا اور عام کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلوں گا۔سرفراز احمد عام کھلاڑی کی حیثیت سے بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں اور وہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی چوتھے نمبر پر کھیلیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بدتمیزی سے سرفراز احمد اپ سیٹ تھے اور انہوں نے کپتانی کرنے سے معذرت کر لی۔ سندھ کی ٹیم نے سرفراز احمد کے انکار کے بعد اسد شفیق کو کپتان مقرر کیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 13سے 24 اکتوبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی رنر اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔یاد رہے کہ سری لنکا نے تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے جس کے بعد سے ہی قومی ٹیم کے کپتان تنقید کی زد میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …