لاہور: داتا دربار کے باہر پولیس وین کے قریب دھماکا، 9 افراد جاں بحق، 25 زخمی

لاہور (اپنے رپورٹر سے ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں داتا دربار کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکا داتا دربار کے قریب پولیس وین کے قریب ہوا، جس کے بعد افراتفری مچ گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کے نام شائد اور سیلم سامنے آئے ہیں

اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) داتا دربار کے مطابق دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہوگئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب ہوا اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ 25 افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا ہے، جن میں سے 9 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیے جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو میو اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اپنے نمائندے کے مطابق جس گاڑی کے قریب دھماکا ہوا وہ داتا دربار کی سیکیورٹی پر مامور تھی جبکہ دھماکے بعد داتا دربار کے تمام راستوں کو بند کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک کے بالواسطہ وفاقی حکومت کو قرض فراہم کرنیکا انکشاف

اسلام آباد: ایک آزاد تھنک ٹینک نے اسٹیٹ بینک پر الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقی …