نیب ہار گیا، رانا مشہود جیت گئے

لاہور (آن لائن) شہبازشریف کے بعد لیگی رہنماء رانا مشہود اور دیگر کیخلاف بھی قومی احتساب بیورو (نیب ) نے تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں انویسٹی گیشن رپورٹ چیئرمین کوبھجوادی۔دنیا نیوز نے بتایا کہ رانا مشہودکیخلاف بےضابطگی کےثبوت نہیں ملے، نیب نےعدم شواہدکی بنیادپرتحقیقات بندکرنےکافیصلہ کیا ہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل شہبازشریف کیخلاف بھی 12 پلاٹوں کی الاٹمنٹ انکوائری ناکافی شواہد پر نیب بند کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی و صوبائی اسمبلی کی 26 نشستوں کے حتمی نتائج روک دیے گئے

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی کل 26 نشستوں کے حتمی نتائج …