عدالتی حکم کے باوجود لاہورپولیس کا پرچہ درج کرنے سے انکار

لاہور(ویب ڈیسک)تھانہ جنوبی چھاونی نے عدالتی حکم کے باوجودچیک باؤنس ہونے کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد خوار ہوتے سائل نے پنجاب پولیس کے سربراہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ مقامی کاروباری نعمان خان کا مقامی ٹھیکیدار علی جان شاہ کے ساتھ لین دین کا تنازعہ چل رہا ہے اور اس تنازعہ کو نمٹانے کے لیے علی جان شاہ نے نعمان خان کو 98لاکھ روپے کا چیک دے رکھا تھا جو کہ دو بار کوشش کے باوجود کیش نہ ہوسکا، چیک باونس ہونے پرسائل نے عدالت سے رجوع کیا اور عدالت نے تھانہ جنوبی چھاونی کو علی جان شاہ کے خلاف چیک باونس ہونے کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔نعمان خان کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی اورمختلف حیلے بہانوں سے ٹال مٹول کررہی ہے اور دعویٰ کیا کہ سٹیشن ہائوس آفیسر (ایس ایچ او ) عمران خان نے مخالف پارٹی سے رشوت لے رکھی ہے ، تھانہ کے محرر رانا سجاد نے اِن سے رشوت کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب جب تھانہ محرر رانا سجاد کا کہنا تھا قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے مقدمہ درج کرنے میں تاخیر ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …