رشتے سے انکارپر نوجوان نے لڑکی کو قتل کر ڈالا

لاہور( آن لائن )صوبائی دارلحکومت میں شادی سے انکار پر نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شرقپور کا رہائشی ملزم کاشف مقتولہ صوبیہ کا رشتہ دار ہے جو کہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے انکار کے باعث وہ اس کے گھر میں داخل ہوا اور بے دردی سے فائرنگ کرتے ہوئے قتل کر دیا ، لڑکی کو زندگی سے محروم کرنے کے بعد کاشف ہوائی فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا ۔ پولیس نے موقعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیاہے اور مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …