غیرقانونی عمارتوں کی تعمیر، ایل ڈی اے کے 17نامزد افسروں کیخلاف مقدمہ ڈراپ کرنیکا فیصلہ

لاہور(ڈاکٹر ماجد خان سے)اینٹی کرپشن نے غیرقانونی عمارتوں کی تعمیر کی ایف آئی آر میں نامزد ایل ڈی اے کے 17افسروں کے خلاف مقدمہ ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا.اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سمیت 6عمارتوں کے مالکان کے خلاف جوڈیشل ایکشن منظور کرنے کی سفارش کردی ہے.اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ طاہر قریشی,شہباز الطاف کے خلاف جوڈیشل ایکشن کی منظوری کا فیصلہ کر لیا گیا.ٹھوکر نیاز بیگ میں میزان بنک کی بلڈنگ کے مالک محمد نعیم،الرحمت سٹور کے مالک علی فرحان ، بابر پینٹ اینڈ مہران الیکٹرک کے مالک عبدالمناف اینڈ صفدر حسین ، فضل دین فارما ،عبداللہ ٹریڈرز کے مالک بشیر احمد ، سکمز میڈیکل اینڈ ڈینٹل سنٹر کی مالکن شکیلہ ارشاد،ایفل اسٹیٹ کےمالک میاں ارشد شریف کے خلاف بھی جوڈیشل ایکشن کی منظوری کا فیصلہ کر لیا گیا ہے.اینٹی کرپشن نے چیف ٹاؤن پلانر ایل ڈی اے ندیم اخترزیدی،ڈائریکٹر ایل ڈی اے علی نصرت ، ڈائریکٹر عائشہ مطاہر، سلمان محفوظ، ڈپٹی ڈائریکٹر احمد سعید ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرطاہر علی،رضا علی،افنان خان،احمد فراز،طیب علی،محمد حارث،محمد زبیر،بلال احمد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر حماد علی، حافظ عمر،افراز اختر کےخلاف درج ایف آئی آر بھی ڈراپ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …