ڈاکوﺅں نے آن لائن ٹیکسی بک کرکے نوجوان ڈرائیور کو قتل کردیا

لاہور (سپیشل رپورٹر ) لاہور میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ محمد علی نے گزشتہ رات 8 بجے شالیمار سے رائیڈ بک کی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا۔ کئی گھنٹوں بعد ساندہ کے علاقے سے اس کی لاش ملی۔ ملزمان محمد علی کو قتل کرنے کے بعد اس کی گاڑی ، موبائل اور رقم ساتھ لے گئے۔ ورثا نے بتایا کہ مقتول محمد علی دو سالہ بچی کا باپ تھا اور شبہ ہے کہ ڈکیتی کے دوران قتل کیا گیا۔ تھانہ شالیمار باغبانپورہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …