ویرات کوہلٰی سے شادی کی بڑی وجہ اسکی ایمانداری ہے، انوشکا شرما ًً

ممبئی (میڈیا92 نیوز آن لائن)
بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے ایک انٹرویو کے دوران خود ہی ویرات کوہلی سے شادی کرنے کی وجہ بتادی ہے، کہ انہوں نےبھارتی مایہ ناز کرکٹر سے شادی کرنے کا فیصلہ اسلئیے کیا ہے کیونکہ وہ ان سے بیے پناہ محبت کرتی ہیں اور یوں ہی ہمیشہ کرتی رہیں گی.

اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ویرات سے شادی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے،کہ وہ بھی میری طرح ایماندار ہے اور اسکی یہ عادت مجھے ویرات کی زیادہ شے زیادہ عزت کرنے پر مجبور کرتی ہے ،مزید یہ کہ ہم دونوں زندگی کو ایمانداری کے ساتھ ساتھ بغیر دکھاوے کے حقیقت اور سچ پر مبنی گزارتے ہیں.

ہم دونوں عام لوگوں کی طرح زندگی گزارتے ہیں. ویرات کی ایک اور اچھی عادت یہ بھی ہے کہ ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی پروفیشنل لائف کی بہتری کیلئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …