انڈونیشیاکےصدر جوکوودودو کی کامیابی کے بعد حالات کشیدہ

انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات میں صدر جوکوودودو کی جیت پر مخالفین کے احتجاج پر صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشین انتخابات میں صدر ودودو کی 55.5 فیصد ووٹوں سے کامیابی کے اعلان کے بعد مخالف امیدوار پرابوو سبنتو کے ہزاروں حامی سڑکوں پر نکل آئے اور الیکشن کمیشن کا گھیراؤ کرلیا۔

انڈونیشیئن پولیس کا کہنا ہے کہ جکارتہ میں جھڑپوں میں ہونے والی ہلاکت سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں،مظاہرین کو ہتھیار پہنچانے کے الزام میں خصوصی فورسز کا سابق کمانڈر بھی زیر حراست ہے۔

جکارتہ کےمتاثرہ علاقے میں ٹرین اسٹیشن،شاپنگ مالز،اسکول اور کاروباری مراکز آج بند ہیں
۔
جکارتہ میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی، حکومت مخالف مظاہروں میں ایک شخص ہلاک جبکہ20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

شہر کی سیکیورٹی کے لیے فوج کے 30 ہزار اہلکار تعینات کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …