بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے معروف برطانوی کمپنی ’ہیملیز‘خرید لی

لندن(میڈیا92نیوزآن لائن) ایشیا کے امیرترین شخص بھارتی شہری مکیش امبانی نے کھلونوں کی معروف برطانوی کمپنی ’ہیملیز‘خرید لی ہے۔مکیش امبانی نے برطانوی کھلونوں کا اسٹور چینی مالک سے خرید لیا ہے، بارہ ارب پاکستانی روپے سے زائد مالیت کی ڈیل عالمی توجہ کا مرکز بن گئی۔

اٹھاسی ملین ڈالر یعنی بارہ ارب پاکستانی روپے سے زائد مالیت کی اس ڈیل کودنیا بھر کے کاروباری حلقوں میں بہت اہمیت دی جارہی ہے۔امبانی ریلائنس برانڈز کی جانب سےکیے گئے اعلان کےمطابق ڈھائی سوسال قدیم کھلونے کے کاروبار کو کمپنی نے خریدلیا ہے۔یاد رہے کہ ہیملیز دنیا میں کھلونوں کی سب سے پرانی اور بڑی دکان ہے ، ہیملیز کا قیام 1760 میں ہوا تھا اور اب دنیا کے 18 ممالک میں ان کے 167 سٹورز ہیں۔مکیش امبانی کی ریلائینس کمپنی انڈیا کے 29 شہروں میں ہیملیز کے 88 سٹورز چلاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …