میانمار کی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم سے دنیا کو آگاہ رکھنے والے 2 صحافیوں کو جیل سے رہا کردیا

ینگون:(میڈیا92نیوزآن لائن) میانمار کی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم سے دنیا کو باخبر کرنے والے خبر رساں ادارے رائٹر کے 2 صحافیوں کو جیل سے رہا کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار حکومت نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم سے دنیا کو باخبر کرنے رائٹرز کے 2 صحافیوں کو رہا کردیا ہے، دونوں صحافیوں کو 17 اپریل کو صدارتی عام معافی کے اعلان کے بعد دوسرے بہت سے قیدیوں کے ہمراہ رہا کرنے کا اعلان کیا گیا۔

دونوں صحافیوں نے جیل سے رہائی کے بعد بھی صحافتی ذمہ داریاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ رائٹرز کے دونوں صحافیوں کومیانمار کی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم سے دنیا کو آگاہ کرنے کے جرم میں گزشتہ سال ستمبر میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …