دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان مبارک ہو، ٹرمپ

واشنگٹن(میڈیا92نیوزآن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے ماہ رمضان کے آغاز پر امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی اور میلانیا کی جانب سے امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے مہینے میں ہمیں نعمتوں کا شکر ادا کرنے اور آپس میں بھائی چارہ بڑھانے کا موقع ملتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس ماہ میں ہم اتحاد اور باہمی احترام والے معاشرے کو تشکیل دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …