بھارت میں عام انتخابات کے پانچویں مرحلے کا آغاز، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

نئی دہلی(میڈیا92نیوزآن لائن) بھارت میں عام انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ 7ریاستوں کے 51 حلقوں میں آج ہوگی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ڈرامے کے پانچویں مرحلے پر بھی ہڑتال اور انتخابات کا بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔کشمیری میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیری عوام سے ہڑتال اور بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ کشمیری عوام نے اس سے قبل بھی تمام انتخابی مراحل کا بائیکاٹ کیا تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی لوک سبھا کے ساتوں مرحلے مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …