مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی بربریت جاری، 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: (میڈیا92نیوزآن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے 2 کشمیری نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کر دیا۔نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے امام صاحب کے علاقے میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

ظالم فوجیوں نے اندھا دھند گولیاں برسا کر نہتے نوجوانوں کے سینے چھلنی کر دیئے۔ قابض فوج علاقے میں ابھی بھی گشت کر رہی ہے اور بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی ہے۔بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف ہزاروں کشمیری شہری سڑکوں پر نکل آئے اور قابض بھارتی فوج کی بہیمانہ کارروائی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …