کرائسٹ چرچ میں پولیس کی بڑی کاروائی، مشتبہ شخص گرفتار، بارودی مواد برآمد

ولنگٹن: (میڈیا92نیوزآن لائن) کرائسٹ چرچ میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے اس سے بم بھی برآمد کر لیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقے فلپس ٹاؤن میں بم کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

اس دوران 33 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کر لیا جس سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے علاقے کے کچھ قریبی گھروں کو خالی کرایا تو ایک خالی گھر سے اسلحہ بھی ملا۔ بم ڈسپوزل ٹیم نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا دوسری طرف ضلعی انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ شہری نیو کیسل سٹریٹ سے دو رہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …