فلپائنی صدرکی کینیڈین سفارت خانے پر کوڑا کرکٹ پھینکنے کی دھمکی

اگر کینیڈا کی حکومت نے منیلا کو بھیجے کوڑے کرکٹ کے کنٹینر واپس نہ لیے تو حکومت اس پر جوابی کارروائی کی مجاز ہوگی، فلپائنی حکام
منیلا (میڈیا92نیوز آن لائن )فلپائن کے صدر روڈو ریگو دوتیرتے نے اپنے ملک میں قائم کینیڈین سفارت خانے پرکوڑا کرکٹ پھینکنے کی دھمکی دیتے ہوئے کینیڈا سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ چند سال قبل کئی ٹن کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک کے فضلے کو واپس لے۔فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ اگر کینیڈا کی حکومت نے منیلا کو بھیجے کوڑے کرکٹ کے کنٹینر واپس نہ لیے تو حکومت اس پر جوابی کارروائی کی مجاز ہوگی۔

خیال رہے کہ سنہ 2013 اور 2014 کے دوران کینیڈا کی طرف سے گھروں میں جمع ہونے والے پلاسٹک اور دیگر فالتو چیزوں پر مشتمل کوڑے کرکٹ کے 100 کنٹینر فلپائن پہنچا دیئے گئے تھے۔کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ یہ کوڑا کرکٹ ایک نجی کمپنی ریسائیکلنگ کے لیے لے جانا چاہتی تھی مگر غلطی سے وہ منیلا پہنچ گیا۔اس پر فلپائن کی جانب سے متعدد بار سفارتی سطح پر احتجاج کیا گیا مگر کینیڈا ابھی تک فلپائن بھیجے گئے کوڑے کرکٹ کا معاملہ حل نہیں کرسکا ہے۔ کینیڈا کا کہنا ہے کہ کوڑا کرکٹ ایک نجی کمپنی کے تجارتی معاہدے کے تحت منتقل کیا گیا جس میں حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں۔ منیلا میں قائم کینیڈین سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کی حکومتیں کوڑے کرکٹ کے معاملے کے حل کےلیے کوشش کر رہی ہیں۔ جلد ہی ہم اس کا کوئی مناسب حل نکال لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …