سری لنکا: ایسٹر کے تہوار پر ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 290 ہوگئیں، 500 سے زائد افراد زخمی

سری لنکا(میڈیا92نیوزآن لائن) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں گزشتہ روز ایسٹر کے تہوار پر ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 290 تک پہنچ گئی، واقعے میں 500 سے زائد افراد زخمی ہیں، پولیس نے اس حوالے سے 24 افراد کو گرفتار کیا ہے۔دہشت گردوں نے دارالحکومت کولمبو سمیت 4 شہروں میں 8 بم دھماکے کیے جن میں گرجا گھروں اور لگژری ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے 290 افراد میں 35 غیر ملکی بھی شامل ہیں، جن میں5برطانوی،3بھارتی، ڈنمارک، ترکی اور چین کے دو، دو جبکہ نیدر لینڈز اور پرتگال کا ایک ایک شہری شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکوں کے بعدکولمبو کے ائیر پورٹ کے قریب ایک پائپ بم بھی برآمد ہوا ہے جسے ناکارہ بنادیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے 8دھماکوں میں کم از کم 2 خودکش حملے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے 24مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد مقامی ہیں اور حملہ آوروں کے ممکنہ غیر ملکی رابطوں کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پاکستان سمیت کئی ملکوں کی جانب سے دہشت گردی کے ان واقعات پر شدید مذمت و افسوس کا اظہارکیا گیا ہے جبکہ سوگ میں پیرس کے ایفل ٹاور کی روشنیاں بجھا دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ سری لنکا میں تقریباً 10 سال پہلے خانہ جنگی ختم ہونے کے بعد یہ اب تک کے سب سے مہلک حملے ہیں، جن کی تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …