مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی انتخابات مسترد کردیئے

مقبوضہ کشمیر(میڈیا92نیوزآن لائن) بھارت میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ جاری ہے تاہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابات مسترد کرتے ہوئے آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں بھارتی انتخابات کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی ہے جس کے دوران تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔بھارت میں انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے 20 ریاستوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، پولنگ 7 مراحل میں مکمل ہو گی۔بھارت کی 29 ریاستیں اور 7 یونین علاقے ہیں، ملک بھر میں ووٹروں کی کل تعداد 90 کروڑ ہے جن کے لیے 10 لاکھ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔بھارتی پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کی 543 نشستیں ہیں اور کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے کم از کم 272 نشستیں درکار ہوں گی۔پولنگ کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو شروع ہو گی۔پولنگ کے پہلے مرحلے میں 20 ریاستوں میں 91 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوگی، کئی ریاستوں میں پولنگ کا عمل ایک سے زیادہ مراحل میں مکمل ہو گا۔8 ریاستیں ایسی ہیں جہاں آج ایک ہی مرحلے میں پولنگ مکمل کی جائے گی، جن میں اُتر آکھنڈ، سکّم، ارونا چل پردیش، ناگا لینڈ، میزو رام، میگھالیا، تلنگانا اور آندھرا پرادیش شامل ہیں۔بھارتی پارلیمان کے ایوانِ زیریں یعنی لوک سبھا کی 543 نشستیں ہیں اور کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے کم از کم 272 نشستیں درکار ہوں گی، پولنگ کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو شروع ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …