نقل و حمل پر پابندی عامرانہ طرز عمل ہے ، سید علی گیلانی

مذکورہ اقدام کے بھیانک نتائج نکل سکتے ہیں ، بیان
سرینگر(میڈیا92نیوز آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس”گ“ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سرینگر جموں شاہراہ کو عوام کے لئے بند کر دینے کی کارروائی کو عامرانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ مین مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے بھارتی حکمرانوں کو متنبہ کیا کہ پوری وادی کو قبرستان میں تبدیل کرنے کے بعد اب عام لوگوں کی گردنوں پر پھندا ڈال کر انہیں تڑپنے اور پھڑپھڑانے پر مجبور کرنے کے بھیانک نتائج نکل سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پوری وادی کو قبرستان میں تبدیل کرنے کے بعد اب عام لوگوں کی گردنوں پر پھندا ڈال کر انہیں تڑپنے اور پھڑپھڑانے پر مجبور کرنے کے بھیانک نتائج نکل سکتے ہیں انہوں نے دہلی دربار کے مفرور تخت نشینوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر اپ لوگوں کی جاگیر نہیں ہے اور یہاں کے عوام آپ کے غلام نہیں ہیں کہ جب چائیں آپ لوگوں کو عذاب و عتاب کا نشانہ بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آمد و رفت کے ذرائع انسان کے روزمرہ کے معمولات کے لئے ہی نہیں بلکہ ہنگامی حالات خوشی اور غمی کے موقعوں پر بھی استعمال میں لائے جاتے ہیں اور ایسے بنیادی ضروریات پر قدغن لگانا فطائیت ، سفاکیت اور چنگیزیت کی بدترین مثال ہے ۔( جاوید)

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …