نیوزی لینڈ: عدالت کا سانحہ کرائسٹ چرچ میں دہشتگرد کے دماغی معائنہ کا حکم

ماہرین بتائیں ملزم عدالت کا سامنا کر سکتا ہے یا نہیں،عدالت
برینٹن کو 14 جون کو پیش کیا جائےگا
کرائسٹ چرچ(میڈیا92نیوز آن لائن) نیوزی لینڈ کی عدالت نے کرائسٹ چرچ مساجد پر حملوں کے دہشت گرد کا دماغی معائنہ کرانے کا حکم دے دیا، برینٹن ٹیرینٹ کو دوبارہ 14 جون کو عدالت پیش کیا جائےگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی عدالت میں سانحہ کرائسٹ چرچ کی سماعت ہوئی، دہشتگرد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا۔ سفاک ملزم برینٹن ٹیرینٹ کی ویڈیو لنک کے ذریعہ حاضری ہوئی۔ عدالت نے مختصر کارروائی کے بعد ملزم کے دماغی معائنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کہا کہ ماہرین بتائیں ملزم عدالت کا سامنا کر سکتا ہے یا نہیں، 28سالہ دہشتگرد برینٹن ٹیرینٹ کا تعلق آسٹریلیا سے ہے، 15 مارچ کو 2 مساجد پر حملوں میں 9 پاکستانیوں سمیت 50 نمازی شہید جبکہ 39 زخمی ہو گئے تھے۔یاد رہے کہ سفاک قاتل نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دومساجد میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 9 پاکستانیوں سمیت 50 نمازیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …