کشمیر سے متعلق آئینی شق 370 ختم ہوئی تو بھارت اپنا حق کھو دے گا: محبوبہ مفتی

نئی دہلی کا یہ اقدام فلسطین میں اسرائیلی قبضے جیسا ہو گا‘ مونگیری لال سپنے دیکھنا چھوڑ دیں،آخری قطرہ تک قربان کرنے کو تیار ہیں :خطاب
سری نگر(آن لائن) کشمیری رہنما محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق آئینی شق 370 ختم ہوئی تو بھارت اپنا حق کھو دے گا ،نئی دہلی کا یہ اقدام فلسطین میں اسرائیلی قبضے جیسا ہو گا‘ مونگیری لال سپنے دیکھنا چھوڑ دیں،آخری قطرہ تک قربان کرنے کو تیار ہیں۔گزشتہ روز انتخابی ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق آئین کی شق 370 ختم کی تو وہ کشمیر سے اپنا رشتہ کھو دے گا، یہ فلسطین میں اسرائیلی قبضے جیسا اقدام ہو گا۔محبوبہ مفتی نے خبردار کیا کہ بھارت نے آئین کی دفعہ کو ہاتھ بھی لگایا تو اس کا جو حق ہے وہ ناجائز قبضے میں تبدیل ہو جائےگا۔ بھارت کو وادی میں پاؤں رکھنے کی بھی جگہ نہیں ملےگی۔محبوبہ مفتی نے بھارتی رہنما مونگیری لال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا وہ سپنے دیکھنا چھوڑ دیں، کشمیر کا ہر بزرگ اور نوجوان اس کے لیے اپنے خون کا ایک ایک قطرہ نچھاور کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …