اقوام متحدہ میں مذہب اور تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف قرارداد منظور

بڑھتا ہوا اسلام دشمن رویہ امن کیلئے خطرہ ہے ‘مغرب میں پروان چڑھنے والی انتہا پسند و نسل پرست سوچ عالمی بھائی چارے کی راہ میں رکاوٹ ہے‘امن پسندی کے پُل تعمیر کرنا ناگزیر ہے : ڈاکٹر ملیحہ لودھی
نیویارک(میڈیا92نیوز آن لائن)اقوام متحدہ میں ترکی کی جانب سے مذہب اور تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف پیش کردہ قرارداد منظور کرلی گئی ہے ،پاکستان کی حمایت سے ترکی نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2مساجد پر حملوں اور اسلام دشمن رویوں کے تناظر میں قرار داد پیش کی۔پاکستان نے قرارداد کے متن اور خدوخال وضع کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ قرارداد اسلام دشمن رویوں پر مبنی بڑھتی انتہا پسندی اور تنگ نظری کی مخالفت کرتی ہے، بڑھتے ہوئے اسلام دشمن رویے عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ ہمارے خطے میں بھی انتہا پسند گروہ مذہب کی بنیاد پر انتشار اور امن دشمنی کو فروغ دے رہے ہیں، مغرب میں پروان چڑھنے والی انتہا پسند نسل پرست سوچ عالمی بھائی چارےکی راہ میں رکاوٹ ہے۔پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ ہمیں دیواریں کھڑی کرنے کے بجائے امن پسندی کے پُل تعمیر کرنے چاہییں، کسی مذہب، نسل اور رنگ کے لوگوں کو نفرت، انتہا پسندی اور استحصال کا نشانہ نہیں بننے دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اقوام، مذاہب اور تہذیبوں کو قریب لانے کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …