بھارت کا جنگی جنون ، امریکہ سے 24 آبدوز شکن ہیلی کاپٹر حاصل کرے گا

نئی دہلی ،واشنگٹن کا کا اہم دفاعی شراکت دار ہے،امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن (میڈیا92نیوز آن لائن)بھارت اپنے جنگی جنون میں اضافے کے لئے امریکہ سے 24 آبدوز شکن ہیلی کاپٹروں کی منظوری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت امریکا کا اہم دفاعی شراکت دار ہے،مجوزرہ فروخت امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی میں مدد دے گی۔بھارت نے گزشتہ سال امریکہ سے ان ہیلی کاپٹروں کو خریدنے کی درخواست کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …