شہزادہ ہیری کی 99سالہ مداح کا انتقال

شہزادہ ہیری کی مداح 99سالہ آسٹریلین جنگی بیوہ جو نمونیاکے باعث انتقال کرگئی
سڈنی(میڈیا92نیوز آن لائن)ایک 99سالہ آسٹریلین جنگی بیوہ جوشہزادہ ہیری کی سب سے بڑی مداح کے طورپرجانی جاتی تھی ،نمونیاکے باعث انتقال کرگئی ،یہ بات اس کے اہل خانہ نے منگل کے روزکہی۔ انسٹاگرام پرجاری ایک بیان میں ڈافنے ڈونے کے اہل خانہ نے کہاکہ وہ پیرکے روزسڈنی کے ایک ہسپتال میں پرامن طورپرچل بسی ہے ،وہ چندروزقبل کی 99برس کی ہوئی تھیں کئی سالوں سے ڈونے گزشتہ اکتوبرمیں سڈنی اوپیراہاؤس سمیت ڈیوک آف سسیکس کی کئی مواقعوں پراستقبالیہ تقریبات کی تصاویراتارچکی ہیں ۔ ان کاکہناتھاکہ ڈافنے کاسڑک پرروکنے کاسادہ عمل اوراس کاہاتھ پکڑنے کامطلب کسی کے تصورسے زیادہ معانی رکھتاہے ۔ ہم بطوراہل خانہ ہرایک شخص کاشکریہ اداکرناچاہیں گے ،جنہوںنے ڈافنے سے محبت اوراس کی حمایت کی ہے ،اسے شہزادہ ہیری اوراس کی اہلیہ میگن کی طرف سے گزشتہ ہفتے سالگرہ کے موقع پرپیغام موصول ہوا،جس کے متعلق اس کاکہناتھاکہ یہ حقیقت میں میرازندگی کایادگاردن ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی …