سعودی عرب: خاتون سمیت چار افراد کو منشیات سمگلنگ کے الزام میں سزائے موت، دو پاکستانی بھی شامل

سعودی عرب، خاتون سمیت چار افراد کو منشیات سمگلنگ کے الزام میں سزائے موت دیدی گئی
پھانسی پانیوالوں میں دو پاکستانی ، ایک یمنی اور ایک نائیجیرین خاتون شامل ہیں،وزارت داخلہ
ریاض(میڈیا92نیوز آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایک خاتون سمیت چار افراد کو منشیات سمگلنگ کے الزام میں سزائے موت دیدی گئی ہے ، اس طرح رواں سال پھانسی پر چڑھائے جانے والے افراد کی تعداد53ہوگئی ہے۔ سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے وزارت کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دو پاکستانی ، ایک یمنی مردوں اور ایک نائیجیرین خاتون کو مقدس شہر مکہ میں پھانسی دی گئی ہے ، ایس پی اے کی طرف سے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق سال کے آغاز سے اب تک مملکت میں 53افراد کو پھانسی دی جاچکی ہے۔ انتہائی قدامت پسند مملکت میں سزائے موت دینے کی شرح دنیا کے بلند ترین ممالک میں سے ایک ہے جہاں دہشت گردی ،قتل عام ،ریپ ، مسلح ڈکیتی اور منشیات سمگلنگ کے جرم پر سزائے موت دی جاتی ہے ۔ گزشتہ سال سعودی عرب میں 120افراد کو سزائے موت دی گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …