نیپال ‘شدید بارشیں، ہلاکتیں 35 ہو گئیں،متاثرہ علاقوں میں عارضی شیلٹر قائم

فوج اور سیکورٹی فورسز کے اہل کار امدادی کارروائیوں میں مصروف،حکام کا ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
کھٹمنڈو (میڈیا92نیوز آن لائن) نیپال میں شدید بارشوں، طوفانی ہواوں اور سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 35ہو گئی جبکہ تقریبا 600سے زائد زخمی ہیں،متاثرہ علاقوں میں عارضی شیلٹرز ہوم بنا دئیے گئے ، فوج اور سیکورٹی فورسز کے اہل کار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے اور مزید بارشوں خدشہ ظاہر کیا گیاہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال کے جنوبی علاقوں میں گرج چمک کےساتھ طوفانی ہواوں اور موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی، طوفانی ہواوں سے سیکڑوں مکانات تباہ ہوئے، سیکڑوں درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، درخت اور بجلی کے کھمبے گرنے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ مختلف حادثات میں35 افراد ہلاک ہو چکے ۔#

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …