بزدل بھارتی آرمی چیف کی ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی

جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی بند نہ ہوئی تو سرجیکل سٹرائیک کریں گے‘ جنرل بپن راوت
نئی دہلی (آن لائن) بزدل بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک بار پھر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دے دی ہے ۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل بپن راوت نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی بند نہ ہوئی تو ایک بار پھر سرجیکل اسٹرائیک کریں گے،سرحدوں پر ہونے والی خلاف ورزی کا بھر پور جواب دیا جائےگا۔ بھارتی آرمی چیف نے اپنے فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی فوج کو مضبوط بنائیں اور پاکستان کو بھر پور جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ہم پاکستان کی کارروائیوں کو نہیں بھولیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …