اردوان کی جماعت کو 2 بڑے شہروں میں شکست

ترکی کے بلدیاتی انتخابات میں اردوان کی جماعت کو 2 بڑے شہروں میں شکست
اب ساری توجہ معیشت کو بہتر بنانے پرہوگی، اے کے پارٹی اپنی کوتاہیوں کو دور کرے گی، رجب طیب اردگان
انقرہ(میڈیا92نیوز آن لائن)ترکی کے بلدیاتی انتخابات میں صدر رجب طیب اردگان کی جماعت ‘اے کے پارٹی’ کو دارالحکومت انقرہ میں 2 بڑے شہروں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد طیب اردگا ن نے پارٹی کی شکست تسلیم کرلی۔ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی کے امیدوار منصور یاواس نے انقرہ میں واضح برتری حاصل کرلی جب کہ استنبول میں دونوں جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ترک صدر رجب طیب اردگان کے اقتدار کے 16 سال میں بلدیاتی انتخابات میں ان کی جماعت کو دارالحکومت انقرہ میں پہلی مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ملک کے تجارتی شہر استنبول سے مکمل نتائج نہیں آئے، اس سے قبل ہی رجب طیب اردوان نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔رجب طیب اردگان نے 90 کی دہائی میں اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز استنبول کی میئرشپ سے کیا تھا اور اب پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے تجارتی شہر سے میئرشپ ان کی جماعت کے ہاتھوں سے نکل چکی ہے۔انقرہ میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردگا ن نے استنبول میں بھی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اب ساری توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر ہوگی اور اے کے پارٹی اپنی کوتاہیوں کو دور کرے گی۔دوسری جانب اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی کے سربراہ کیمل کلک ڈراگلو کا کہنا ہے کہ عوام نے جمہوریت کے حق میں ووٹ دیا اور جمہوریت کا انتخاب کیا ہے۔واضح رہے کہ ترکی کے تین بڑے شہر استنبول، انقرہ اور ازمیر رجب طیب اردگان کی جماعت اے کے پارٹی کے مضبوط گڑھ سمجھے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …