کینیڈا: کیوبک میں حجاب پر پابندی کا منصوبہ

کینیڈا: کیوبک میں حجاب پر پابندی کا منصوبہ، ٹروڈو کی مذمت
ٹورنٹو(میڈیا92نیوز آن لائن )کینیڈا کے صوبے کیوبک میں مذہبی علامات سمجھی جانے والی اشیاء پہننے پر پابندی کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، اس متنازع قانون سے حجاب پہننے والی مسلم خواتین نشانہ بنیں گی۔مجوزہ قانون کے ذریعے اساتذہ، ججز اور پولیس افسران سمیت سرکاری ملازمین متاثر ہوں گے۔ کیوبک حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے کام کے دوران مذہبی علامات سمجھی جانے والی اشیاء پہننے پر پابندی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔متنازع ڈرافٹ جون تک قانون بن جانے کا امکان ہے، اس قانون کے منظور ہونے سے صوبے کی دائیں بازو کی حکمراں جماعت کولیشن اَوینیر کیوبیک اور وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تناﺅ پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ٹروڈو کا کہنا ہے کہ وہ یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ آزاد معاشرے میں ہم شہریوں سے ان کے مذہب کی بنیاد پر امتیاز کو قانونی حیثیت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …