شہزادہ ولیم کا اگلے ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ

شہزادہ ولیم اگلے ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے
لندن (میڈیا92نیوز آن لائن)برطانوی شہزادہ ولیم کرائسٹ چرچ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے اگلے ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن اور کینسنگٹن پیلس کے اعلامیے کے مطابق نیوزی لینڈ کے دورے میں شہزادہ ولیم دی ڈیوک آف کیمبرج اپنی دادی ملکہ ایلزبتھ دوئم کی نمائندگی کریں گے۔جیسنڈا آرڈرن نے ایک بیان میں کہا کہ شہزادہ ولیم کا دورہ اس بات کی علامت ہوگا کہ نیوزی لینڈ کے عوام کرائسٹ چرچ کے متاثرین اور دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …