ریاض جیسے منصوبے کامیاب ہونے پر سعودی عرب کے تمام شہرو ں میں نافذ کئے جائیں گے، سعودی ولی عہد

ریاض جیسے منصوبے کامیاب ہونے پر سعودی عرب کے تمام شہرو ںمیں نافذ کئے جائیں گے، سعودی ولی عہد
ریاض(میڈیا92نیوز آن لائن)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ریاض جیسے منصوبے کامیاب ہونے پر سعودی عرب کے تمام شہرو ںمیں نافذ کئے جائیں گے۔ ماہرین نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں بتایا کہ وسیع البنیاد شجر کاری کی بدولت ریاض کا موسم تبدیل ہوجائیگا۔گرین ریاض منصوبے سے آکسیجن اور رطوبت کی مقدار بڑھے گی، کاربن ڈائی آکسائیڈ میں کمی واقع ہوگی،گردوغبار کی مقدار بھی محدود ہوجائیگی، آب و ہوا بہتر ہوگی۔ اس منصوبے کے تحت شہر کے طول و عرض میں 75 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، 3330 پارک بنائے جائیںگے،43 تفریح گاہیں ہوںگی،1100کلومیٹر کی گرین بیلٹ قائم ہوگی۔272کلو میٹر کی وادیاں سبزہ زاروں میں تبدیل ہوںگی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …