چین کےساتھ تجاری تنازعے میں سمجھوتہ جلد ہوجائیگا‘ٹرمپ پرعزم

امریکا میں درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے سے چین جلد معاہدہ چاہتاہے‘گفتگو
واشنگٹن(میڈیا92نیوز آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کےساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے،امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکےساتھ جلد ہی کسی نہ کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے۔خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے تجارتی مذاکرات کے لیے امریکی نمائندے جلد ہی چین جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکےساتھ جلد ہی کسی نہ کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے۔ امریکا اور چین دنیا کی دو سب سے بڑی اقتصادی طاقتیں ہیں، جن کے مابین تجارتی تنازعے کو عالمی تجارت کے لیے بہت نقصان دہ سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …