ظلم و تشدد سے بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، میرواعظ

جواں سال استاد کی حراستی موت پر پوری قوم غمزدہ اور سکتے میں ہے ، بیان
سرینگر(میڈیا92نیوز آن لائن) حریت کانفرنس”ع“ گروپ کے چیئرمین میرواعظ نے جواں سال معلم رصوان اسد پنڈت کی زیر حراست بے دردانہ شہادت کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم اور تشدد کو ہتھیار بنا کر نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ائے روز کشمیر میں خون ناحق کا رقص جاری ہے جو حددرجہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید رضوان کی زیر حراست شہادت ایک سنگین انسانی المیہ ہے جسے چند روز قبل گرفتار کر کے انٹروکیشن سنٹر کارگو کی تحویل میں دیا گیا جہاں شہید رضوان کو سخت جسمانی اور ذہنی ٹارچر کے ذریعے مرحوم کو شہید کر دیا گیا ۔ انہوں نے شہید رضوان کو سرکاری جارحیت اور بربریت کے نتیجے میں شہید کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس اور ادراک کریں اور نہتے کشمیریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔ پوری ستم رسیدہ قوم غمزدہ اور سکتے میں ہے اور شہید رضوان سمیت ہزاروں شہداءکے پاک اور قیمتی خون سے مزین تحریک حق خودارادیت کو آگے بڑھانے اور اسے پایہ تکمیل تک لے جانے کے لئے پرعزم ہے ۔( جاوید)

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …