پاکستان سے لڑنا ہے تو جدید ہتھیار دو ورنہ جیت ناممکن ہے ‘بھارتی فضائیہ

جے ایف17 کا مقابلہ کرنے کے لیے رافیل طیاروں کےساتھ میزائل بھی فراہم کئے جائیں
حکومت کو پہلے بھی کہا تھا فراہمی یقینی بنائی جائے ،اگر رافیل ہوتے تو ہم ذلیل نہ ہوتے مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے میزائل پرانے ہو گئے ‘نئے خرید کر دیے جائیں
اعلیٰ بھارتی فضائیہ کا نئی دہلی حکومت کو خط ارسال
نئی دہلی(میڈیا92نیوز آن لائن)بھارتی فضائیہ نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم موجودہ طیاروں اور میزائلوں سے پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتے اس لیے کہ ہمارے پاس جدید میزائل نہیں ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق اعلیٰ بھارتی فضائیہ حکام کی جانب سے نئی دہلی حکومت کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس موجود میزائل پرانے ہو چکے ہیں اور ان کی عمر ختم ہو گئی ہے اب انہیں استعمال نہیں کیا جا سکتا اس لیے ہمیں فضا سے فضا میں مار کرنے والے نئے میزائل فراہم کئے جائیں ۔خط میں مزید کہا گیا کہ بھارتی فضائیہ جس نے تازہ تازہ ہی پاکستانی جے ایف 17تھنڈر طیاروں کے ہاتھوں ہزیمت اٹھائی ہے نے پہلے اپنی حکومت سے کہا تھا کہ اگر ہمارے پاس رافیل طیارے ہوتے تو ہم پاکستان کو ہرا سکتے تھے لیکن وہ نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں شکست ہوئی اور ہمارے دو طیارے بھی مار گرائے گئے اور ایک پائلٹ بھی پکڑا گیا، ہمارے پاس فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل بھی پرانے ہو گئے ہیں اور استعمال کے قابل نہیں رہے، اگر پاکستان کےساتھ جنگ ہوتی ہے تو ہمارے پاس پاکستانی طیاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے کوئی موثر ہتھیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …