سانحہ کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا ایک اور بڑا اعلان

نیوزی لینڈ(میڈیا92نیوزآن لائن) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ اس جمعے کو سرکاری ریڈیو، ٹی وی سے براہِ راست اذان نشر ہوگی، یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ پارلیمانی اجلاس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا تھا. وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے السلام علیکم سے خطاب کا آغاز کیا تھا.
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ اِس جمعے کو نیوزی لینڈ کے تمام شہری مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کریں۔وزیر اعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جمعے کو اذان ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے براہِ راست نشر کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمعے کے روز سانحہ کرائسٹ چرچ پر نیوزی لینڈ میں 2 منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے یہ بھی کہا کہ ہماری خواہش ھے کہ مسلم کمیونٹی کو سپورٹ کریں تاکہ وہ مسجدوں میں واپس آئیں خاص طور پر جمعے کو۔علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے حملے کے بعد سب سے پہلے جائے وقوع پہنچنے والے اہل کاروں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی فضا بنانا ہوگی جہاں تشدد پروان نہ چڑھ سکے۔جیسنڈا آرڈرن کرائسٹ چرچ میں کشمیری ہائی اسکول بھی گئیں، شہداء میں سے کئی افراد کا تعلق اس اسکول سے تھا۔اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے طلبہ و طالبات نے قبائلی انداز میں ’ہاکا‘ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …