نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا شہید پاکستانی نعیم رشید کو خراج عقیدت

نیوزی لینڈ(میڈیا92نیوزآن لائن) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے شہید پاکستانی نعیم رشید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے.
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جینسڈا آرڈن نے دہشت گرد کو روکنے کی کوشش میں جان دینے والے شہید پاکستانی نعیم رشید کو خراج عقیدت پیش کیا۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن سے خطاب کا آغاز اسلام و علیکم سے کیا اور حملہ آور کا نام نہ لیا صرف دہشت گرد، مجرم اور انتہا پسند سے مخاطب کیا۔جیسنڈا آرڈن نے دہشت گرد کو بھاگنے پر مجبور کرنے والے افغان شہری عبد العزیز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مساجد پر حملہ کرنے والے شخص کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …