مسعود اظہر کو ’عالمی دہشت گرد‘ قرار دینے کی امریکی کوششیں

مائیک پومپیو کی بھارتی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات ‘دہشت گردوں کےخلاف کارروائی کی ضرورت پر زور
معاملے کا ذمہ دارانہ حل‘ صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے‘عالمی برادری مسئلہ کشمیر کی جانب بھی توجہ دے :ترجمان چینی محکمہ خارجہ
واشنگٹن(میڈیا92نیوز آن لائن)اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو ”عالمی دہشت گرد“قرار دینے کی کوششوں پر امریکا نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ دہشت گردوں کےخلاف فوری کارروائی کی جائے۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے بھارتی سیکریٹری خارجہ وجے گوکھیل کےساتھ ملاقات کرتے ہوئے دہشت گردوں کےخلاف فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق یو این ایس سی میں یہ قرار داد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور ماضی میں ان کوششوں کو روک دینے والے چین کا کہنا ہے کہ معاملے کا ذمہ دارانہ حل‘ صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔اس حوالے سے چینی وز ارت خارجہ کے ترجمان ’لو کانگ‘ نے سوال کے جواب میں عالمی برادری کو اس قسم کے مسائل اجاگر کرنے کےساتھ مسئلہ کشمیر کی جانب بھی کے ترجمان ’لو کانگ‘ نے سوال کے جواب میں عالمی برادری کو اس قسم کے مسائل اجاگر کرنے کےساتھ مسئلہ کشمیر کی جانب بھی توجہ دینے کا کہا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘1267 پابندی کمیٹی کی جانب سے کسی دہشت گرد کی حیثیت پر چین کا موقف اصولی اور واضح ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے کمیٹی کے طریقہ کار اور قواعد و ضوابط پر عمل کیا جبکہ ذمہ دارانہ طریقے سے ہی بحث میں حصہ لیا۔چینی عہدیدار نے کہا کہ ’صرف بات چیت کے ذریعے ہی ہم مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکال سکتے ہیں۔(صداقت جٹ)

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …