پاکستان سے دیرینہ تعلقات‘ اہم اتحادی ہے اور ہمیشہ رہے گا‘چین

پاک بھارت تنازعات بات چیت سے حل کئے جائیں‘اسلام آباد عالمی ثالثی کا خیرمقدم کرتا ہے تو نئی دہلی گریزاں کیوں ہے
چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا نیشنل پیپلز کانگریس تقریب سے خطاب
بیجنگ(میڈیا92نیوز آن لائن) چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے دیرینہ اور پختہ تعلقات، اہم اتحادی ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاک بھارت تنازعات بات چیت سے حل کئے جائیں، پاکستان عالمی ثالثی کا خیرمقدم کرتا ہے تو بھارت گریزاں کیوں؟۔ہفتہ کو چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے نیشنل پیپلز کانگریس کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے چین نے تعمیری کردار ادا کیا، اسلام آباد اور نئی دلی کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے چاہیے۔ چین نیوکلئیر ہتھیاروں سے لیس ہمسایہ ممالک پر زوردیتا ہے کہ وہ جلد از جلد مسائل حل کر کے لمبے عرصے تک بہتر تعلقات کو مظبوط بنائیں۔چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیجنگ پاکستان اور بھارت کا کشیدگی کو ختم کر کے مذاکرات کی میز پر آنے کا خیرمقدم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …