بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7ڈالرکااضافہ

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا100روپے مہنگاہوگیا،چاندی کی قیمت میں استحکام رہا
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن)بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7ڈالرکااضافہ ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا100روپے مہنگاہوگیا۔ آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1323ڈالرسے بڑھ کر1330ڈالرہوگئی۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ قیمت میں100روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں86روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی69100روپے سے بڑھ کر69200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت59242روپے سے بڑھ کر59328روپے ہوگئی۔پیر کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت880.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت754.45روپے پرمستحکم رہی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …