17سال قبل یمن میں یرغمال امریکی شہری کو یرغمال کروالیا گیا ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈینی برج کی رہائی ثبوت ہے امریکہ ، اس کے اتحادی بہترین طریقے سے اپنا مشن پورا کرسکتے ہیں ، بیان
واشنگٹن(میڈیا92نیوز آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یمن میں سترہ ماہ قبل یرغمال بنائے گئے امریکہ کے ایک شہری کو رہا کروالیا گیا ہے ۔اپنے ٹویٹر بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈ ینی برج اب دوبارہ اپنے بیوی بچوں سے آملا ہے انہوں نے کہا کہ ڈینی کی رہائی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی بہترین طریقے سے اپنے مشن کو پورا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈینی کو واپس لانے کیلئے امریکہ اور اس کے غیر ملکی اتحادیوں نے مستقل اور تشد سے سفارتی ، انٹیلی جنس اور لاءانفورسٹمنٹ تعاون کو اپنایا ہے جس کے باعث یہ رہائی ممکن ہوئی ہے اور ہمیں خوشی ہے ہمارا ایک شہری اتنے عرصے بعد رہا ہوکر اپنے ملک میں فیملی کے ساتھ آملا ہے.

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …