شاہی خاندان کی جانب سے گود بھرائی کی خفیہ رسم ادا کی گئی ، تقریب پرتعیش ہوٹل میں منعقد کی گئی، جس میں ان کی قریبی دوستوں نے شرکت کی
لندن(میڈیا92نیوز آن لائن)برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو ڈچز آف سسیکس امید سے ہیں اور ان کے ہاں رواں برس اپریل تک بچے کی پیدائش ہوگی۔شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کے حوالے سے اکتوبر 2018 میں شاہی خاندان نے تصدیق کی تھی۔شاہی خاندان کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ڈیوک آف سسیکس اور ڈچز آف سسیکس کے ہاں آئندہ برس کے موسم بہار تک بچے کی پیدائش متوقع ہے۔شادی اور امید سے ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ میگھن مارکل اپنے آبائی ملک امریکا گئی ہیں۔ میگھن مارکل 5 روزہ دورے کے لیے نیویارک پہنچیں، جہاں انہوں نے بچے کی گود بھرائی کی رسم میں بھی شرکت کی۔اگرچہ میگھن مارکل کے بچے کی گود بھرائی کی رسم کے حوالے سے شاہی خاندان کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی، تاہم متعدد امریکی و برطانوی نشریاتی اداروں نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ گود بھرائی کی رسم خفیہ طور پر نبھائی گئی۔رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل کے بچے کی گود بھرائی کی تقریب پرتعیش ہوٹل میں منعقد کی گئی، جس میں ان کی قریبی دوستوں نے شرکت کی۔گود بھرائی کی تقریب میگھن مارکل کی کینیڈین اسٹائلسٹ دوست جیسیکا ملرونی کی جانب سے منعقد کی گئی۔اطلاعات کے مطابق میگھن مارکل کے بچے کی گود بھرائی کی تقریب میں صرف 15 افراد نے شرکت کی اور تقریب کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا۔میگھن مارکل بچے کی گود بھرائی کی تقریب اور کچھ وقت دوستوں کے ساتھ گزارنے کے بعد شوہر ہیری کے ساتھ افریقی دورے پر جائیں گی، جہاں وہ کچھ دنی قیام کے بعد برطانیہ لوٹیں گی۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid england Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November pakistan tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد
مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی …