ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی

ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 128.84 پوائنٹ فیصد بڑھ کر 21431.49 پوائنٹ پر بند ہوا
ہانگ کانگ (میڈیا92نیوز آن لائن)ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ وال سٹریٹ بزنس میں تیزی اور امریکا چین تجارتی کشیدگی میں کمی کا امکان ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس جمعرات کو کو 128.84 پوائنٹ (0.60 فیصد) بڑھ کر 21431.49 پوائنٹ پر بند ہوا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 6.95 پوائنٹ (0.43 فیصد) اضافے کے ساتھ 1613.47 پوائنٹ، ہانگ کانگ سٹاک 0.9 فیصد، شنگھائی انڈیکس 0.2 فیصد، سنگاپور 0.4 فیصد اور ولنگٹن سٹاک 0.3 فیصد، سیﺅل، تائپے اور منیلا 1 فیصد سے زائد پر بند ہوئے تاہم سڈنی سٹاک میں 0.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …