بھارت‘پائلٹ کی غفلت‘ 2طیارے گر کر تبا ہ

طیارے ایئر شو کی ریہرسل کے دوران بنگلور کے ہوائی اڈے پر گرکر تباہ ہوئے
ممبئی (میڈیا92نیوز آن لائن) بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے گر کر تباہ ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے طیارے ائیرشو کی ریہرسل کے دوران پائلٹ کی غفلت کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگئے ، طیارے بنگلورو کے ہوائی اڈے پر گر تباہ ہوئے، حادثے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔دوسری جانب بھارتی فضائیہ کے پائلٹ کی غفلت کہ وجہ سے طیارے حادثے کو سوشل میڈیا پر بھر پور مذاق کیساتھ پیش کیا جا رہا ہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے والے بھارت سے اپنے دو طیارے تک سنبھالے نہیں گئے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …