بعض ممالک پاک ایران تعلقات میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں، ایرانی سفیر

خطے کے ممالک اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں پر عمل پیرا ہیں ،دہشتگردی کے خلاف نام نہاد اتحاد تماشے کے سوا کچھ نہیں ، پاک ایران دہشتگردی کے خاتمے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، مخلصانہ تعاون کرنا ہو گا ، مہدی ہنر دوست کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) پا کستا ن میں تعینا ت ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ خطے کے بعض ممالک پاک ایران تعلقات میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں اور بعض ممالک اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں پر عمل پیرا ہیں ۔پاک ایران دہشتگردی کے خاتمے کی صلاحیت رکھتے ہیں مغربی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے دونوں ملکوں کو مخلصانہ تعاون کرنا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار ایرانی سفیر نے وفاقی دارالحکومت کے ایک نجی ہوٹٰل میں ہونے والی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے 40 برسوں میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ایران دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کے لئے علاقائی تعاون پر یقین رکھتا ہے لیکن بدقسمتی سے بعض ممالک پاک ایران تعلقات میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں اور خطے کے بعض ممالک بھی اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں پر عمل پیرا ہیں ۔ ہمیں دہشتگردی کی روک تھام کے لئے تفریق کئے بغیر کارروائی کرنا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں دہشتگردی کے خلاف نام نہاد اتحاد تماشے کے سوا کچھ نہیں ۔پاکستان اور ایران دہشتگردی کے خاتمے کی صلاحیت رکھتے ہیں دونوں ممالک کو مغربی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے مخلصانہ تعاون کرنا ہو گا ۔ ( جاوید/ اشفاق)

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …