ایرانی نظام ہمارے خطے کے استحکام کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے‘وہ ابھی تک توسیع پسندانہ خوابوں کا حامل ہے‘شہزاد خالد بن سلمان کا ایرانی صدر کو جواب
واشنگٹن (میڈیا92نیوز آن لائن) امریکا میں متعیّن سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ عرب سرزمین صرف عربوں کی ملکیت ہے۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایرانی صدر حسن روحانی کو خلیجی ممالک پر تاریخی دعووں کا جواب دیتے ہوئے واشنگٹن میں تعینات سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ ایرانی نظام ہمارے خطے کے استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے،وہ ابھی تک توسیع پسندانہ خوابوں کا حامل ہے۔ایران میں انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر اس نظام کے صدر نے اپنی تقریر میں اپنے توسیع پسندانہ ارادوں کا اظہار کیا ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ ماضی میں خلیجِ عرب میں عرب سرزمین ان کے ملک کا حصہ رہی ہے۔انھوں نے اس علاقے کو ’جنوبی ایران‘ کا نام دیا ہے مگر عرب سرزمین تو عربوں کی ہے اور عربوں کے لیے ہے۔یمن اور وہاں عرب اتحاد کی فوجی کارروائی ایسی التباسی تقریروں سے کہیں زیادہ واضح اور کھل کر کہانی بیان کررہی ہے۔شہزادہ خالد نے ایک اور ٹویٹ میں ایرانی صدر حسن روحانی کے بیانیے کو خطرناک اور توسیع پسندانہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ”یہ اس بات کا بھی مظہر ہے کہ یہ نظام ابھی تک اعتدال پسند نہیں ہوا ہے۔وہ لکھتے ہیںکہ افسوس ناک امر یہ ہے اور بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ نظام دہشت گردی اور سخت گیر ملیشیاؤں کی مالی معاونت کے لیے ایرانی قوم کی دولت لٹاتا رہے گا۔شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹویٹر پر ” ناکامی کے 40 سال“ کے عنوان سے ہیش ٹیگ کے تحت ایران کی موجودہ مجموعی صورتحال کو بھی بیان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 40 سال قبل آیت اللہ ( روح اللہ خمینی) ایران میں اترے تھے اور اس کے بعد دہشتگردی اور تباہی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا تھا۔انھوں نے کہا کہ 1979ءمیں دونوں معیشتوں کا حجم ایک ایسا ہی یعنی برابر برابر تھا لیکن آج سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی) ایران سے دگنا ہوچکی ہے۔اس عرصے کے دوران میں سعودی عرب کی فی کس آمدن دس گنا سے بھی بڑھ چکی ہے جبکہ ایران کی فی کس آمدن نصف سے زیادہ کم ہوچکی ہے۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November pakistan saudi arab tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا
واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …