ارجنٹائن: حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف عوام سراپا احتجاج

بیونس آئرس(میڈیا92نیوز آن لائن) ارجنٹائن میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کےخلاف عوام کا سمندر سڑکوں پر آ گیا۔ لوگوں کا کہنا ہے حکومت ان کی نوکریاں ختم کر رہی ہے جو قابل قبول نہیں۔ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہزاروں افراد نے شہر بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے ملک میں خوراک اور صحت کے شعبوں میں ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔ دارالحکومت میں احتجاج کے بعد مظاہرے 50 سے زائد دیگر شہروں میں بھی پھیل گئے، تاہم پولیس نے حالات پر قابو پائے رکھا۔ احتجاج میں شریک مظاہرین نے بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر معاشی پالیسیوں کےخلاف نعرے درج تھے۔ شرکا بینڈ باجا بھی ساتھ لائے تھے جو مختلف دھنوں کےساتھ حکومت مخالف نعرے بلند کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …