ایران نے عالمی عدالت میں امریکا کے خلاف مقدمہ جیت لیا

ایران کواپنے اثاثے غیر منجمد کرانے کیلئے کیس آگے بڑھانے کی اجازت مل گئی
واشنگٹن(میڈیا92نیوز آن لائن)ایران نے عالمی عدالت میں امریکا کے خلاف مقدمہ جیت لیا جس کے بعد ایران کواپنے اثاثے غیر منجمد کرانے کیلئے کیس آگے بڑھانے کی اجازت مل گئی ہے۔جبکہ عالمی عدالت نے امریکی موقف مسترد کر دیا کہ ایران بین الاقوامی دہشت گردی کو سپورٹ کرتا ہے۔جس کے بعد ایران کو دو ارب کے منجمد اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کیلئے کیلئے کیس ا?گے بڑھانے کی اجازت مل گئی۔ عالمی عدالت کا کہنا ہےکہ ایران، امریکا میں اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کیلئے اپنی کارروائی کو ا?گے بڑھا سکتا ہے۔امریکا نے ایران پر 1983 میں بیروت میں امریکی اڈے پر حملے کا الزام لگایا تھا، اس حملے میں 241 امریکی فوج ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی عدالت نے 2016 میں ایران کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …