راہباﺅں کو پادریوں کی جانب سے جنسی زیادتیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، پوپ فرانسس کا اعتراف

بیشتر پادری راہباﺅں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرتے ہیں اور انہیں خاموش رہنے کے لیے مجبور کرتے ہیں،گفتگو
دبئی( میڈیا92نیوز آن لائن )مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے دورہ امارات میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ راہباﺅں کو پادریوں کی جانب سے جنسی زیادتیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ غےر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رومن کیتھو لک برادری کے روحانی پیشوا کا یہ پہلا مشرقی وسطیٰ کا دورہ تھا۔ اس تین روزہ دورہ میں پوپ فرانسس نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ بیشتر پادری راہباﺅں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرتے ہیں اور انہیں خاموش رہنے کے لیے مجبور کرتے ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کےدوران پوپ فرانسس نے اپنے پیشرو ’بینڈکٹ‘ کی کاوشوں کو سراہا جس کے تحت ان اجتماعات کو بند کر دیا گیا جہاں راہباﺅں کو جنسی زیادتیوں کا سامنا تھا۔واضح رہے کہ کیتھولک گرجا گھروں کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے گزشتہ سال نومبر میں اس مسئلہ کا تذکرہ کیا تھا اور اس بات کی طرف توجہ دلائی تھی کہ راہباﺅں کو جنسی زیادتی کے بعد اسقاط حمل کے لیےبھی مجبور کیا جاتا ہے جو کہ ان کے مذہب کے خلاف ہے۔#/s#

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …